بھارت جانے والے 100 ہندوخاندان پاکستان لوٹ آئے

بھارت جانے والے 100 ہندوخاندان پاکستان لوٹ آئے
سورس: File photo

لاہور، بھارت جانے والے سوسے زائد ہندو خاندان پاکستان لوٹ آئے ۔ 

بھارت سے آنے والے ہندوخاندان واہگہ بارڈر کے راستے واپس پہنچے۔ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے  یہ ہندو خاندان  چند ماہ قبل پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے تھے تاہم بھارت میں 11 پاکستانی ہندؤں  کے قتل اور حکومتی برتاؤ کے بعد ان خاندانوں کی واپسی کا سلسلسہ جاری ہے۔

بھارت سے آنے والے پاکستانی ہندووں کو قرنطیہ میں رکھنے کے بعد انہیں انکے آبائی علاقوں میں بھجوادیا جائےگا۔ قبل ازیں واہگہ باڈر پہچنے پر تمام ہندو فیملیز کو کھانا کھلایا گیا اور ٹرانسپوٹ بھی مہیا کی گئی۔ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے یہ خاندان چند ماہ قبل پاکستان سے مختلف مذہبی تہوار منانے کی آڑ میں بھارت گئے تھے لیکن بھارتی سرکار کی جانب سے ان کی کوئی مالی معاونت اور رہنے سہن کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کے باعث انہیں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ  بھارت میں ان پاکستانی ہندو کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے11پاکستانی ہندو کو قتل کردیا گیا تھا اور بھارتی سرکار کی جانب سے ہندو دلتوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔ پاکستانی ہندوں کو اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ بھارت میں بڑی مشکل سے گزر بسر کرنا پڑ رہا تھا۔انہی مشکل حالات کے باعث اس سے قبل بھی پاکستانی ہندو خاندان  ناروا سلوک کی وجہ سے واپس آ چکے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر پاکستانی ہندو فیملیز کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان واپس آکر بڑی خوشی ہوئی ہے بھارت میں انکے ساتھ بڑا ناروا سلوک کیا گیا جبکہ پاکستان میں وہ اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں گے۔