ملتان میں گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ چل گیا

ملتان میں گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ چل گیا
کیپشن: ملتان میں گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ چل گیا
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

ملتان: پولیس نے بوسن روڈ پر گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ لگا لیا۔ بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چھ سال کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔ اب بیٹے کو لائسنس ملنے تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔

ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹے بعد بچے اور اس کے والد کا پتہ لگایا جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی۔

ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ بچے اور اس کے والد کو قوانین کے متعلق اچھی طرح سمجھا دیا اور گاڑی تحویل میں لے لی جبکہ قانون کے مطابق انہیں واپس ملے گی۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔