پامیلا نے چھٹی شادی کرلی

پامیلا نے چھٹی شادی کرلی
سورس: File photo

ہالی وڈ،سابق اداکارہ وماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کرلی ۔ 

53 سالہ ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے  اس مرتبہ اپنے باڈی گارڈ کو دلہا چنا ۔پامیلا نے چھٹی شادی دسمبر کے آخر میں کی تھی ۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں نے اپنے دادا, دادی کی جائیداد پر شادی کی ہے جہاں میرے والدین کی شادی بھی ہوئی تھی اور وہ دونوں اب تک ایک ساتھ ہیں۔ پامیلا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ان کا سفر مکمل ہوگیا ہے ۔ 

خیال رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے اس سے قبل انہوں نے گذشتہ سال جنوری میں  مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم اس کے 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی جب کہ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔