بابر اعظم نے ملتان سلطانز سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

بابر اعظم نے ملتان سلطانز سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) کے ساتویں سیزن کا آغاز گزشتہ روز رنگا رنگ تقریب سے ہو گیا، میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑ ا تاہم  کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ہار کی بڑی وجہ بتا دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوا جس میں ملتان سلطانز نے  کراچی کنگز  کو زیر کر لیا، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاور پلے میں اچھا کھیلے لیکن آگے پارٹنر شپ قائم نہیں کر سکے۔انہوں نے باؤلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ان کی ٹیم کو تجربہ کار باؤلرز کی کمی کا سامنا رہا ۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کی وجہ اچھی باؤلنگ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  بابر اور شرجیل نے اچھا آغاز کیا لیکن عمران طاہر کی بہترین باؤلنگ کی بدولت کراچی کنگز کی وکٹیں جلد گرانے میں کامیاب رہے جو بعد میں جیت کی وجہ بنی۔عمران طاہر کو تین وکٹیں لینے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا ، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پی ایس ایل میں اپنی دھماکے دار انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں