بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی، حکومت پہلے ہی چلی جائے گی: خواجہ سعد رفیق 

بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی، حکومت پہلے ہی چلی جائے گی: خواجہ سعد رفیق 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کچھ بویا اب کاٹنے کا  وقت آگیا  ہے۔ ہر چیزٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ حکومت کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے  مخالفین کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ۔ نیب کو کنٹرول  کرنا چاہتی ہے۔  لوگ حکومت سے تنگ ہیں،لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی ۔ اپوزیشن کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔امید ہے ادارے نیوٹرل رہیں گے۔