اپوزیشن کو شکست، حکومت نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرالیا

اپوزیشن کو شکست، حکومت نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرالیا
سورس: File

اسلام آباد: سینیٹ نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔ بل کے حق میں 42   اور مخالفت میں 43  ووٹ آئے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنا فیصلہ کن ووٹ حکومت کے حق میں دیا ۔اپوزیشن کے دلاور خان نے بھی حکومت کو ووٹ دیا جبکہ اے این پی کے عمر فاروق ایوان سے نکل گئے تھے۔ 

قومی اسمبلی سے منظور کردہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2022  ایوان میں پیش  کی تحریک وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کی ۔ حکومت نے سینیٹ میں اپوزیشن کو ایک اورشکست دے دی اور سینیٹ ترمیمی بل اقلیت میں ہونے کے باوجود منظور کرالیا۔ بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔ 

بل منظور ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا ۔اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں