انڈر19کرکٹ ورلڈکپ: کوارٹرفائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل

انڈر19کرکٹ ورلڈکپ: کوارٹرفائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل

 ٹرینیڈاڈ: انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کےکوارٹرفائنل میں آج پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

ویسٹ انڈیزمیں جاری ایونٹ میں پاکستان نے گروپ اسٹیج کےتینوں میچ جیت کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

ہیڈکوچ اعجازاحمدکاکہنا ہے کہ کوارٹرفائنل میں سخت حریف کا سامنا ہے، آسٹریلیا کٰیخلاف مقابلہ آسان نہیں ہو گا لیکن پاکستان ٹیم سے بہترین نتائج کی توقع ہے ،بالخصوص پاکستان کی باؤلنگ لائن کی فارم بےحدمتاثر کن ہے۔

خیال رہے کہ ٹرینیڈاڈ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان کیخلاف 24 رنز سے فتح سمیٹی تھی، اور  آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی تھی۔


افغانستا ن کیخلاف میچ میں قومی  انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عبدالفصیح کی نصف سنچری اور اوپنر احمد شہزاد کے 43 رنز کی بدولت افغان کرکٹ ٹیم کو 240 رنز کا ہدف دیا، تاہم جواب میں  افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 215 رنز ہی بناسکی، اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں