رافیل نڈال کی آسٹریلین اوپن کے فائنل تک رسائی

رافیل نڈال کی آسٹریلین اوپن کے فائنل تک رسائی

میلبورن:  سپین سے تعلق رکھنے والے نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے  آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مقابلے میں  اٹلی کے میٹیو برینٹینی کو ہرا کر   فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔


تفصیلات کے مطابق رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں حریف اطالوی کھلاڑی کو  چھ تین، چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے زیر کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرا سیمی فائنل اسٹیفنوس سٹسیپاس اور دمتری میدویدیف کے درمیان آج ہو گا ، جبکہ آسٹریلین اوپن کا فائل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔


خیال رہے کہ رافیل نڈال کا شمار ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے 20 گرینڈ سلیم مقابلوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر کے وہ دنیا  میں سب سے زیادہ ٹینس گرینڈ سلام مقابلے جیتنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک جوکووچ  بھی 20،20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکے ہیں۔