ایک عمران خان تمام اپوزیشن پر بھاری ہے: فواد چودھری

ایک عمران خان تمام اپوزیشن پر بھاری ہے: فواد چودھری
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک عمران خان تمام اپوزیشن جماعتوں پر بھاری ہیں ۔ کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے۔

 حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

واضح رہے کہ آج حکومت نے اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست دی ہے۔ سٹیٹ بینک ترمیمی بل کو سینیٹ سے پاس کروالیا ہے ۔ اپوزیشن کے ایک رکن حکومت کے حق جبکہ اے این پی کے سینیٹر ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔