کیا اپوزیشن نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس کرانے میں سہولت کاری کی؟ 

کیا اپوزیشن نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس کرانے میں سہولت کاری کی؟ 
سورس: File

اسلام آباد: کیا اپوزیشن نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے حکومت کی سہولت فراہمی کی؟ اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی سمیت 8 ارکان غیر حاضر رہے اور حکومت نے ایک ووٹ سے سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرالیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کو آج سینیٹ میں ایک اور شکست دی ہے۔ اپوزیشن کی سینیٹ میں اکثریت کے باوجود حکومت نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس کرالیا ہے۔

اپوزیشن کے سینیٹ سے غیر حاضر ارکان میں سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شفیق ترین، سینیٹر طلحہ محمود ،سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر نزہت صادق اور ڈاکٹر سکندر مندھرو شامل ہیں۔  اپوزیشن کے رکن دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا ۔