سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے: سرفراز بگٹی 

سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے: سرفراز بگٹی 
سورس: File

سوئی : سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی کے علاقے میٹ میں بی آر اے کے حملے میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں میرا کزن سائیں بخش بھی شامل ہے۔ 

سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان ری پبلکن آرمی کے حملے میں چار افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ معصوم لوگوں پر حملے کب تک برداشت کیے جائیں گے۔ 

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرا کزن سائیں بخش چار بچوں کا باپ تھا۔ صوبائی اور وفاقی حکومت معصوم لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ اس صورتحال میں لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خود کوئی اقدام کریں۔ حکومت کی رٹ کو نافذ کیا جانا چاہیے۔