بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران خان کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران نکاح کرنے پر عمران خان کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج
سورس: Twitter

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بشری بی بی سے عدت کے دوران نکاح کرنے پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور قرآن و سنت کے واضح احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح کرنے اور قرآن وسنت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پیر سید اظہار بخاری و دیگر علماء اسلام کے کارکنان کی قیادت میں راولپنڈی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عدت کے دوران نکاح کے خلاف نعرے درج تھے۔

حسن ابدال میں جامعہ فیض القرآن کے سرپرست وقار ہزاروی کی قیادت احتجاج کیا گیا جس میں عمران خان کے غیر شرعی عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایسے گھٹیا عمل کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ باتیں ریاست مدینہ کی اور عدت کے دوران نکاح کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں