سپیکر کی طرف سے استعفوں کی منظوری غیرقانونی ہے، اسمبلی میں واپس جانا چاہتے ہیں : تحریک انصاف کا عدالت جانے کا فیصلہ 

سپیکر کی طرف سے استعفوں کی منظوری غیرقانونی ہے، اسمبلی میں واپس جانا چاہتے ہیں : تحریک انصاف کا عدالت جانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے رجوع کے لیے پٹیشن تیار کر لی ۔ 

تحریک انصاف کی جانب سے آج یا سوموار کو پیٹیشن دائر کرنے کا امکان ۔ درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لف کیا جائے گا ۔ سپیکر نے خط میں کہا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔ 

خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔ 29 دسمبر کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی 20 منٹ کی گفتگو بھی لگائی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کر کے استعفی منظور کیے ۔سپیکر بار بار کہتے رہے کہ فردا فردا تصدیق کے بعد ہی استعفی منظور کیے جائیں گے ۔ سپیکر نے کسی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے قانون اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر منظوری دی ۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 43 ارکان استعفی واپس لینے پارلیمنٹ اور سپیکر ہاوس گئے لیکن ملاقات نہ کی ۔ تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کو غیرقانونی قرار دیا جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں