وزیر اعظم کے لاہور میں دفاتر کی سیکورٹی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

 وزیر اعظم کے لاہور میں دفاتر کی سیکورٹی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

لاہور :وزیراعظم میاں شہباز شریف کے کیمپ  دفاتر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ماڈل ٹاون اور ڈیفنس میں 12کروڑ 30لاکھ سے سیکیورٹی آلات نصب کئے جائیں گے ۔

پولیس حکام کے مطابق96ایچ اور ڈی ایچ اے فیز ون میں موجود کیمپ افسز میں کیمرے ،سامان چیک کرنے والی مشین۔ہائیڈرالک بیرئیر۔۔واک تھرو گیٹس سمیت دیگر سیکیورٹی الات  لگائے جائیں گے  ، جس کیلئے 64سیکیورٹی کیمرے ،2ہائیڈرالک بیرئیر ،3گاڑیوں کوسکین کرنے والے سسٹم۔سوسیکیورٹی لائٹس خریدی جائیں گی۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر معمورملازمین کےلئے 10کیبن،1فائبرروف سنائپرپوسٹ بھی  خریدی جائے گی، کنٹرول روم کےلئے2 کینٹینرمکمل سامان کے ساتھ خریدےجائیں گے۔  اگ بجھانے کیلئے :پچاس  سلنڈر۔2فائرالارم سسٹم  بھی نصب کیئے جائیں گے ۔

وزیر اعظم کی سیکورٹی کیلئے  4ہزار میٹرریزر وائر۔۔10میٹل ڈیٹکٹر۔۔4ڈراپ ڈاون بیرئیر   2ایکسپولوسو ڈیٹیکر ،2واک تھرو گیٹس 2سنائپرز کےلئے پوسٹس خرید جائیں گی۔

 پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کو  سیکورٹی الات کی خریداری  اور بروقت تنصیب کے احکامات  جاری کیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ  حکومت نے سیکورٹی آلات کی  خریداری کےلئے 23جنوری کو12کروڑ30لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی تھی ۔