فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ  کی پولیس کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ سیشن عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے فواد چودھر ی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  پولیس فواد چودھری  کو ایف ایٹ کچہری سے  لے کر واپس روانہ ہوگئی ہے۔ 

پولیس نے  عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا کہ فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل کردیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں