پارٹی قیادت نے وزیراعظم کیلئے کلثوم نواز کو فیور ٹ قراردیدیا

پارٹی قیادت نے وزیراعظم کیلئے کلثوم نواز کو فیور ٹ قراردیدیا

اسلام آباد: آج پاناما کیس میں  نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں نئےوزیراعظم کے ناموں پر غور شروع کردیاگیا ہے۔پارٹی قیادت نے کلثوم نواز کوموجود ہ حالات میں فیور ٹ قراردیدیا۔

پارٹی قیادت نے کلثوم نواز کو موجودہ حالات میں فیورٹ قرار دے دیا۔سردار ایاز صادق کا نام بھی سرفہرست ہے ۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں ۔حمزہ شہباز نام بھی وزیراعظم کی دوڑ میں گردش کرنے لگا ۔آج  وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہو گا۔اجلاس میں قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے پر غور کیا جائے گا۔