پاناما کے بعد اگلا اسکینڈل اقامہ کا ہو گا ، فواد چوہدری

پاناما کے بعد اگلا اسکینڈل اقامہ کا ہو گا ، فواد چوہدری

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ،آج ایک نئے پاکستا ن کا سورج طلوع ہورہا ہے.اربوں روپے کا ایک نیٹ ورک تھا جو چلایا جارہا تھا.60دنوں کے اندر سارا کچا چٹھا کھل گیا. پاناما کے بعد اگلا اسکینڈل جو سامنے لائیں گے وہ اقامہ اسکینڈل ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ شریف فیملی اپنا ذرائع آمدن نہیں بتا سکی،جوں جوں کیس چلا شریف خاندان کا پردہ چاک ہوا ۔13کمپنیاں صرف حسن نواز کی نکلی ہیں.انہوں نے کہا کہ اب طاقتور لوگ بھی احتساب کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے. 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے 60 روز کی  محنت کے بعد اپنی رپورٹ پر 10 جولائی کو پیش کی جس پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی تھی اور بعد ازاں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج  سنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں