پاناما فیصلہ کے بعد کیا کرنا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری

پاناما فیصلہ کے بعد کیا کرنا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ لیگل ٹیم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس کا فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس میں سنیں گے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں