شیریں مزاری کو بغیر سیکیورٹی پاس سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

شیریں مزاری کو بغیر سیکیورٹی پاس سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری آج صبح پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ میں داخل ہونے لگیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور ان سے خصوصی پاس طلب کیا جس کے نہ ہونے پر انہیں سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا۔

شیریں مزاری اس صورتحال پر سپریم کورٹ کے سیکیورٹی سٹاف پر برس پڑیں۔ سیکیورٹی سٹاف نے انہیں بتایا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی رکن قومی اسمبلی یا کوئی اور مہمان بغیر خصوصی کارڈ کے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہو سکتا۔ یاد رہےآج سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں