آج کے فیصلے میں ہمارے لیے اچھی خبر ہو گی: مریم اورنگزیب

 آج کے فیصلے میں ہمارے لیے اچھی خبر ہو گی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے جس طرح عدالت نے سپورٹ کرنے کے لیے کہا کیا گیا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے پاناما پر سپریم کورٹ کو خود خط لکھا تھا۔ ایک صحافی کے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لیے اچھی خبر ہو گی باقیوں کا اُن سے پوچھیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رہا ہمارے اعتراضات اور تحفظات کو اہمیت نہیں دی گئی جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی اور عدم انصاف کا شاہکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جتنا کام کیا اتنا دو ماہ میں ممکن ہی نہیں تھا لگتا ہے جنات نے جے آئی ٹی کی مدد کی ہے کیونکہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت تعصب، انتقام ترقی اور استحکام کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کو منزل سے ہٹا سکتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا تھا جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں