سرفراز احمد کو ایک اور مہنگی کار کا تحفہ مل گیا

سرفراز احمد کو ایک اور مہنگی کار کا تحفہ مل گیا

کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کی جانب سے بیش قیمت کار کا تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر کپتان نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔


کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ کسی دباؤ کا شکار نہیں اور امید ہے کہ پرفارمنس اچھی رہے گی۔

سرفراز نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا تاہم جمعے کو برطانوی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ ملنے کی توقع ہے جس کے اگلے روز انگلینڈ روانہ ہو جاؤں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں