نوازشریف سرخرو ہوگئے تو مدت مکمل کرنے والے تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے

نوازشریف سرخرو ہوگئے تو مدت مکمل کرنے والے تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے

اسلام آباد : سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ وزیر اعظم نوازشریف ، مریم نواز ، حسن اور حسین نواز سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج  سنائے گا ۔ایک جانب اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ق لیگ اور ایم کیو ایم وزیر اعظم  کی نااہلی کیلئے پر امید ہیں تو دوسری جانب لیگی قیادت ، رہنماﺅں اور کارکنوں کو وزیر اعظم نوازشریف کے سرخرو ہونے کی امید ہے۔ اگرنوازشریف کو نااہل نہ کیا گیا تو وہ 5سال کی مدت پوری کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ یاد رہے کہ انکے 5 سالہ دور اقتدار کا یہ آخری سال جاری ہے۔ جس کے بعد 2018ءمیں عام انتخابات ہونے ہیں ۔

اس سے قبل ہر دور میں وزیر اعظم منتخب ہونے والے سیاستدانوں کو یا تو 5سالہ مدت حکمرانی سے قبل استعفیٰ پر مجبور کیا گیا یا عدالتوں نے انہیں نااہل کر دیا ۔ بعض ادوار میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کیلئے مارشل لاءنافذ کیا گیا اور جمہوری حکومتوں کو ختم کیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو بھی عدالتی حکم پر وزرات عظمیٰ سے دھونا پڑا تھا۔ اور اس قبل موجودہ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی دو دفعہ پانچ سالہ مدت پوری ہونے سے قبل اقتدار سے الگ کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں