سپریم کورٹ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے

سپریم کورٹ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے

اسلام آباد: پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا لیکن اس سے سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوئی . سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی  کارکنان نے  گو نواز گو کے نعرے  لگائے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی میدان میں آئے اور انہوں نے عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ جس پر دونوں جماعتوں کے اراکین میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں