عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے،تحریک انصاف کےکارکنوں کا جشن

عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے،تحریک انصاف کےکارکنوں کا جشن

اسلام آباد : پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی آنے کے بعد عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فیصلے جس میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کے حکم دیا ہےکے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں تحریک انصاف  کارکنوں رہنمائوں اور وکلا کا جشن جاری ہے۔کارکن وزیراعظم عمران خان کی نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے کارکن سپریم کورٹ سے غائب ہو گئے ہیں ۔ عدالت کے فیصلے سے قبل ن لیگ اور تحریک انصاف کےکارکنوں نے مٹھائی کی دکانوں پر بڑے آرڈر دے رکھے تھے جس سے ن لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی کے آرڈر کینسل کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سیاسی مراکز میں جشن کا سماں ہے اور پہلے سے لائی گئی مٹھائیاں بانٹی اور کھلائی جا رہی ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصـاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ کا فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔ن لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی کے آرڈر کینسل کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سیاسی مراکز میں جشن کا سماں ہے اور پہلے سے لائی گئی مٹھائیاں بانٹی اور کھلائی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصـاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ کا فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کیا ہے.

جبکہ دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے، پوری قوم کو مبارک ہو، آج ان کی دعائیں قبول ہو گئیں۔انہوں نے کہا متفقہ فیصلے نے عدلیہ مخالف لوگوں کے منہ بھی بند کر دئیے۔

مصنف کے بارے میں