متفقہ فیصلے نے عدلیہ مخالف لوگوں کے منہ بھی بند کر دئیے، چودھری شجاعت

متفقہ فیصلے نے عدلیہ مخالف لوگوں کے منہ بھی بند کر دئیے، چودھری شجاعت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ آنے پر اپنے ردعمل میں کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے اور پوری قوم کو مبارک ہو آج ان کی دعائیں قبول ہو گئیں۔

ان کا مزید کہن تھا کہ  آج پاناما عملدرآمد کیس کے متفقہ فیصلے نے عدلیہ مخالف لوگوں کے منہ بھی بند کر دئیے ہیں۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں