فیصلے کے بعد نواز شریف نے عہدہ چھوڑ دیا، کابینہ تحلیل

فیصلے کے بعد نواز شریف نے عہدہ چھوڑ دیا، کابینہ تحلیل

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے عہدہ چھوڑ دیا ہے اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے بتایا تحفظات کے باوجود فیصلے پر عمل ہو گا اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

ادھر کابینہ کے تحلیل ہونے کے بعد وفاقی وزرا سے سرکاری پروٹوکول بھی واپس لے لیا گیا اور چودھری نثار وزیراعظم ہاوس سے اکیلے گھر  چلے گئے۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں