نواز شریف تین بار وزیر اعظم بننے والے واحد سیاستدان ،تینوں بار مدت پوری نہ کرسکے

نواز شریف تین بار وزیر اعظم بننے والے واحد سیاستدان ،تینوں بار مدت پوری نہ کرسکے

لاہور: نوازشریف پاکستان کی سیاسی تاریخ میں تین بار وزارت عظمیٰ کا تاج سر پر سجانے والی واحد سیاسی شخصیت ہیں۔ لیکن تینوں بار ان کی حکومت مدت پوری کرنے سے پہلے ہی ختم ہوتی رہی،اس بار نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کو پاناما کیس لے ڈوبا۔

پہلی بار نوازشریف نے 6 نومبر 1990 کو اقتدار سنبھالا،صدر غلام اسحاق خان نے عہدے سے ہٹایا تو سپریم کورٹ سے رجوع کر کے دوبارہ بحال ہو گئے۔ پانچ سالہ مدت پھر بھی پوری نہ کر پائے اور 18 جولائی 1993 کوصدر غلام اسحاق کے ہمراہ استعفیٰ دینا پڑا۔
دوسری بار نوازشریف 17 فروری 1997کو وزیراعظم بنے،اس مرتبہ آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو ہٹانا انہیں مہنگا پڑا۔12 اکتوبر 1999کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور نوازشریف عہدے سے محروم ہو گئے۔
لیکن پھر بھی نوازشریف سیاسی محاذ پر پیچھے نہ ہٹےاور تیسری باربھاری عوامی مینڈیٹ لیکر وزارت عظمیٰ 5 جون 2013کوسنبھالی۔لیکن اس مرتبہ ان کیخلاف سپریم کورٹ میں پاناما کیس چلاجس کے فیصلے نے انہیں ایک بار پھر پانچ سال پورے نہ کرنے دیے۔

مصنف کے بارے میں