بہت جلد وزیراعظم کو واپس دیکھیں گے، مریم نواز پُرامید

بہت جلد وزیراعظم کو واپس دیکھیں گے، مریم نواز پُرامید

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر مریم نواز نے اپنے ردعمل کے اظہار کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لے لیا۔

1a659fadf77475f9628b618c82737cff

نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے لیکن اس فیصلے پر کارکن مایوس مت ہوں بلکہ ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عوام کی حمایت پر بہت جلد وزیراعظم کو واپس دیکھیں گے۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔ اس اہم عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا حکم جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں