سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمائما نے 'گو نواز گو' کا نعرہ لگا دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمائما نے 'گو نواز گو' کا نعرہ لگا دیا

لاہور: پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل پاناما لیکس کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہو گئیں ہیں۔


اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے 'گو نواز گو' کا نعرہ لگا دیا۔ کہتی ہیں آج تک پاکستان کے سویلین وزیراعظم نے پانچ سال مکمل نہیں کئے اور انہوں نے نام لئے بغیر اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کا آئندہ آنے والا وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے گا۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔ اس اہم عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں