حالات جیسے بھی ہوں نواز شریف کیساتھ ہیں : مولانا فضل الرحمان

حالات جیسے بھی ہوں نواز شریف کیساتھ ہیں : مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بطور اتحادی مسلم لیگ نوا ز کے ساتھ ہیں۔موجودہ صورتحال ذمہ دارانہ فیصلوں کا تقاضا کرتی ہے۔ 

سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیا ہے ، بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا نے کہا کہ ن لیگ جمہوریت اور جمہوری اداروں کا تسلسل برقرار رکھے گی ، نواز لیگ کے ردعمل کے بعد عدالتی فیصلے پر ردعمل دونگا ۔

یاد رہے کہ  آج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف سمیت اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دیدیا۔پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کر سنایا جس کے تحت پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو آئین کی شق 62 اور 63 کے مطابق صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔ جس کے بعد نواز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں