نواز شریف کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نواز شریف کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکشن میں کیا گیا کہ نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کی رکنیت منسوخ کی جاتی ہے۔


یاد رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما عملدرآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔

اس اہم عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے جبکہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

واضح رہے نواز شریف 2013 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں