اگر کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو نواز شریف کو کوئی وزیر اعظم ہاؤس سے نہیں نکال سکے گا

اگر کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو نواز شریف کو کوئی وزیر اعظم ہاؤس سے نہیں نکال سکے گا

اسلام آباد:  وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما لیکس کرپشن کیس میں نااہل قرار دینے کے بعدمیڈیا میں اگلے وزیر اعظم کے نام پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعظم کی گونج میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف کا نام بھی سامنے آگیا. کلثوم نواز کے وزیر اعظم بننے سے نواز شریف کو کوئی وزیر اعظم ہاؤس سے نہ نکال سکے گا۔

عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد نواز شریف نے وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا.اگلا وزیراعظم کون بنے گا؟اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا، یہاں تک کہ شہباز شریف کی نامزدگی بھی مشکوک ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ریفرنسز عدالت بھجوائے گئے ہیں. بہت غیریقینی صورتحال ہے۔کیا پاکستان مسلم لیگ نواز کسی اور  رہنما  کو وزیراعظم کے طور پر پیش کرسکتی ہے؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں