کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد مریض نے خودکشی کر لی

کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد مریض نے خودکشی کر لی

نئی دہلی:بھارتی شہر ممبئی میں کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد مریض نے اسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق 57 سالہ بھارتی شہری رام جیسوال کی سیون ہلز اسپتال میں کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی لیکن صحت یاب ہونے کے بعد مریض نے اسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے بیان کے مطابق 19 جولائی کو رام جیسوال کی کامیاب سرجری کی گئی اور 24 جولائی کو اس نے اسپتال کی لابی میں آ کر آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی تاہم اب تک مریض کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رام جیسوال نے جس وقت خودکشی کی اس وقت اس کی اہلیہ کمرے میں موجود نہیں تھیں تاہم ان کا بیٹا کمرے میں سو رہا تھا تاہم مریض کی خودکشی کی بظاہر کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی۔