امریکہ کی طرف سے ایران ٗ روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی سفارش

امریکہ کی طرف سے ایران ٗ روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی سفارش

واشنگٹن : امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان میں ہونے والی رائے شماری میں 98 ارکان نے ایران اور روس پر پابندیوں کی حمایت اور صرف دو ارکان نے مخالفت میں رائے دی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ابھی صدر ٹرمپ نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اس بل کو ویٹو کریں گے یا نہیں۔


امریکی ایوان نمائندگان کی بھاری اکثریت نے ان اقدامات کی حمایت کی ہے جس کے ذریعے شمالی کوریا اور ایران پر بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ان نئی پابندیوں کی وجہ سے روس کے تیل اور گیس کے پراجیکٹس پر اثر پڑے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنما صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت پر اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر رضامند ہوئے تھے۔