سعودی عرب نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ریاض : سعودی عرب نے یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے چلایا گیا ایک بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ میزائل سعودی عرب کے مغربی صوبے طائف کی جانب داغا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کے اس میزائل کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کیا ہے اور اس کے ٹکڑے ایک غیر آباد علاقے میں گرے ہیں۔