مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ نہیں کیا ٗ سعودی عرب جھوٹ بول رہا ہے : یمن

مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ نہیں کیا ٗ سعودی عرب جھوٹ بول رہا ہے : یمن

ثناء : یمن نے سعودی عرب کی طرف سے میزائل حملے اور اس کو ناکام بنانے کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سعودی دعوے کوکذب محض قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو داغے جانے والے میزائل سے صرف طائف میں واقع سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میزائل کے مکے کی جانب داغے جانے کے سعودی دعوے سے صاف ظاہر ہے کہ یمنی فوج کا میزائل اپنے ٹھیک نشانے یعنی، طائف کے سعودی فوجی اڈے پر لگا ہے۔


یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب کی تیل کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کام پر نہ جائیں کیونکہ یمنی فوج کسی بھی وقت سعودی آئل ریفائنریوں کو میزائل کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے اپنے ملک کے خلاف ڈھائی سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے جواب میں مغربی سعودی عرب میں واقع ملک فہد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔