مصر حکومت نے تین ٹی وی چینلز کی نشریات روک دی

مصر حکومت نے تین ٹی وی چینلز کی نشریات روک دی

قاہرہ : مصر حکومت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ٹی وی چینلز کی نشریات روک دی-

تفصیلات کے مطابق مصر ذرائع ابلاغ کی نگران میڈیا ریگولیٹر سپریم کونسل نے پیشہ وارانہ امور کی خلاف ورزی اور میڈیا کے سرکاری ضابطہ اخلاق کے خلاف نشریات پیش کرنے پر غیر معینہ مدت کے لیے تین ٹی وی چینلوں کو نشریات پیش کرنے سے روک دیا ہے۔ریگولیرٹی کونسل کے زیرانتظام قائم شکایات سیل نے پیشہ وارانہ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد ٹی وی میزبانوں سے تحقیقات بھی شروع کی ہیں۔


تینوں ٹی وی چینلوں کی بندش کے ساتھ ساتھ پروگرام پیش کاروں ایل ٹی وی کے محمد الغیطی،’العاصمہ‘ کے پروگرام انفراد کے میزبان سعید حساسین اور النھار ٹی وی کی خاتون میزبان ریحام سعید کے خلاف آنے والی شکایات کی تحقیقات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ان پر پیشہ وارانہ امور کی خلاف ورزی اور میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے خلاف مواد پیش کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔