امریکہ میں خواجہ سراؤں کا ملک گیر احتجاج شروع

امریکہ میں خواجہ سراؤں کا ملک گیر احتجاج شروع

واشنگٹن : امریکی صدر کے بیان کے بعد اب خواجہ سراؤں کے ملک گیر احتجاج کا آغاز ہو گیا ۔


تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فوج میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج کا آغاز ہوگیا۔ٹائمز اسکوائر میں سینکڑوں خواجہ سراؤں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرمپ مسٹ گو کے نعرے لگائے۔خواجہ سراؤں نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔امریکی صدر ٹرمپ ایک اور متنازع فیصلے کے باعث تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کی فوج میں نوکری پر پابندی کا اعلان ٹوئٹر پرکیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق صدر بارک اوباما کے دور میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ مخنث افراد امریکی فوج میں کام کرسکتے ہیں تاہم رواں ماہ کے آغاز میں وزیر دفاع جیمز میٹس نے فوج میں مخنثوں کی بھرتی 6 ماہ کیلئے موخر کرنے کی منظوری دی تھی۔