قطر نے اقوام متحدہ سے ثالثی کی اپیل کر دی

قطر نے اقوام متحدہ سے ثالثی کی اپیل کر دی

دوہا : قطر کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی ملکوں کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے میدان میں اترے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اس سے وابستہ دیگر ادارے سعودی عرب اور علاقے کے عرب ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والے قطر کے بحران کے حل میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔


عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ قطر کے تنازعہ میں مقابل فریق، بحران کے حل کے لئے کوئی معمولی قدم بھی نہیں اٹھارہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوحہ، اب تک دسیوں بار اس بحران کے حل کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کرچکا ہے ۔