امریکا روس میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے:روس کا نیامطالبہ

امریکا روس میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے:روس کا نیامطالبہ

ماسکو: روس نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ ملک میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں حکم جاری کیا ہے کہ وہ روس میں اپنا اضافی سفارتی عملہ یکم ستمبر 2017تک واپس بلوالے جس کے بعد روس میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 رہ جائے گی۔
البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس وقت روس میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد کتنی ہے ۔ روسی صدر کے اس حکم کے بعد امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے ۔ عالمی سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی ماضی کی سرد جنگ کی سطح پر پہنچ چکی ہے جو بے حد خطرناک ہے۔