وقار یونس کی پاناما فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد

ا

وقار یونس کی پاناما فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ باولر وقار یونس نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔
ٹوئٹر پر عمران خان کو ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کچھ لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے منزل کی خواہش کی ہوتی ہے لیکن کپتان، تمہاری کامیابی تمہارے یقین اور حوصلے کی مرہون منت ہے۔وقار یونس پاکستان کی ٹیسٹ اور محدود اوور کی کرکٹ کے کپتان رہ چکے ہیں اور پاکستان ٹیم کے کوچ کے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے وقار یونس نے عمران خان کی کپتانی میں 1989میں ڈیبیو کیا تھا۔

e1a724b222375858754da019ca83ffd6