وزیر اعظم کی نااہلی نے آئینی ماہرین کو حیران کر دیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاناما معاملہ سیاسی بحران پیدا کرنے کا ہے ، جس بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا اس پر ماہرین آئین حیران ہیں کیوں کہ اس بنیاد پر نااہلی کی توقع کسی کو نہیں تھی۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس بنیاد پر کیس داخل کیا گیا تھا اس پر کہا گیا کہ مزید تحقیق کی جائے گی اور چونکہ تنخواہ وصول نہیں کی گئی اس لیے نااہل قرار دیا گیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مخالفین مسلسل وزیراعظم کی نااہلی کے لئے تحریک چلارہے تھے اور اب سمجھ رہے ہیں انہوں نے کیس جیت لیا لیکن معاملہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ چور پکڑا جاتا ہے پتا ہوتا ہے کہ اس نے کہاں چوری کی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ تاریخ اس فیصلے کو انصاف کے معیار پر پورا اترتا سمجھے گی، اب کیا پاناما کی آف شور کمپنیوں کا پیسہ واپس آجائے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے وقت عدالت کو سوچنا چاہیے تھا کہ اقتدار منتقلی کے وقت خلا کا کیا ہوگا، ملک میں اگر کچھ ہوجاتا ہے تو کون ذمے دار ہوگا، ایسے بحران ملک کے لیے مفید نہیں ہیں اور جذباتی قسم کی اچھل کود کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔