سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس میں کا سپریم کورٹ کا فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ب گیا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عام لوگوں نے اپنے خیالات ظاہر کر کے فیصلے کو ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا جو کہ ”#Panamaverdict“ کے نام سے چھایا رہا۔ اس فیصلے کے بعد وزیر اعظم کی نا اہلی پر پوری قوم نے سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات ظاہر کیے۔ کچھ لوگوں نے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ بڑی تعداد نے اس فیصلے کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خوش آئند قرار دیا۔