پٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش

پٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش کر دی، اس ضمن نے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی طرف سے بجھوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 7 پیسے کمی اورپٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 13 روپے اضافے اورلائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے 1پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔