نااہلی کے بعد نواز شریف پنجاب ہاؤس منتقل

نااہلی کے بعد نواز شریف پنجاب ہاؤس منتقل

اسلام آباد: پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس منتقل ہوگئے۔ وزیراعظم ابھی کچھ روز اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اس سے قبل لاہور جانا تھا تاہم انہوں نے ابھی مزید چند روز اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل نوازشریف نے پاناما فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں آخری اجلاس کی صدارت بھی کی۔