جنوبی افریقی باﺅلر ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

08:51 AM, 28 Jul, 2018

جوہانسبرگ:دنیائے کرکٹ کے جانے مانے نام اور جنوبی افریقہ کے سپیڈ سٹار ڈیل سٹین نے آئندہ سال انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ جب تک ممکن ہو وہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیل سٹین کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم وہ میگا ایونٹ کے بعد ملک کی جانب سے مزید وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،ان کی صحت نسبتاً بہتر ہوچکی اور وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں