اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں جاری جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کی دھواں دار اننگز سے جل تھل ایک ہو گیا۔

نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ جس کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ سرگودھا میں بارش کے باعث مکا ن کی چھت گر گئی ۔ ملبے میں دب کر باپ بیٹے جاں بحق ہو گئے ۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور


پنڈدانخان میں مکان کی چھت گرنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔پاکپتن میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لاہور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بادل برستے رہے ۔  دیر بالا، شبقدر، لکی مروت میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع نکیال، کوٹلی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں