عمران خان عوامی انداز میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

عمران خان عوامی انداز میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند
کیپشن: پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر کی بجائے کسی عوامی مقام پر تقریب منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف عوامی انداز میں اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریر کو ہر جانب سے پذیرائی ملی جس کے بعد عمران نے وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی تقریب میں اٹھانے کی خواہش کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر کی بجائے کسی عوامی مقام پر تقریب منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 2 ایم این ایز، 3 ایم پی ایز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ


اس سلسلے میں عمران خان کی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے اور اس بات کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے تاہم عوامی مقام پر وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں