منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پھر پیش نہ ہوئے

منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پھر پیش نہ ہوئے
کیپشن: فریال تالپور نے 6 اگست تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے ایک بار پھر ایف آئی اے میں پیش ہونے سے گریز کیا۔

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے ) نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنما پیش نہ ہوئے۔

فریال تالپور کی جانب سے ایڈوکیٹ مزمل قریشی ایف آئی اے زونل ڈائریکٹریٹ میں پیش ہوئے اور نئی تاریخ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ بینکنگ کورٹ میں اپنی عبوری ضمانت کی توثیق میں مصروف ہیں اس لیے آج ایف آئی اے کے سامنے حاضر نہیں ہو سکتیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان عوامی انداز میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

ادھر فریال تالپور کراچی میں خصوصی بینکنگ عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرا دیے۔ انہوں نے 6 اگست تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ فریال تالپور نے 6 روز پہلے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی جس کی مدت آج ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 11 جولائی کو بھی طلب کیا تھا تاہم وہ اس وقت بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں