ٹائیگر شروف کے ہم شکل نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

 ٹائیگر شروف کے ہم شکل نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی طرح دکھنے والے نوجوان دیوڈ سہاریہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’ باغی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہمشکل نوجوان دیوڈ سہاریہ بھارتی اسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔لیکن ان کی مقبولیت میں اضافہ اس وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکاونٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فلم ”طیفا ان ٹربل“ کی 7 روز میں 17 کروڑ روپے سے زائد کمائی 

1a7f7e44f4a1e444b02bf7f2f18598e8



ڈیوڈ سہایہ کا کہنا ہے کہ ابتداءمیں لوگوں کی جانب سے ٹائیگر سے مماثلت رکھنے پر کافی حوصلہ افزائی کی گئی اور سب مجھے ٹائیگر ہی پکارتے تھے جوکہ مجھے اچھا بھی لگتا تھا کیوں کہ ان کی میرے ساتھ یہ محبت صرف ٹائیگر کی وجہ سے ہے لیکن میں خود کا ایک نام بنانا چاہتا ہوں۔